محکمہ جنگلی حیات نے سیہون میلے میں سانپ اور سانڈے کا تیل بیچنے والے گروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سیہون میلے میں سانپ اور سانڈے کا تیل بیچنے والے گروہ سے 16 زندہ سانڈے بازیاب کرائے گئے جنہیں محکمہ جنگلی حیات نے بعد میں قدرتی ماحول میں آزاد کردیا۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 20 سانپ 19 مردہ سانڈے اور تیل نکالنے کا سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔
گرفتار کیے گئے 2 ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف قوانین کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.