جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

‏ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے، ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہوگا۔

کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کو جس گاڑی میں قتل کیا گیا اس کی ویڈیو ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ اور اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیق بھی سپریم کورٹ پر لازم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی شہادت سمیت تینوں معاملات کی مکمل تحقیق لازم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.