مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ یہ 90ء کی دہائی والے نہیں نئے طالبان ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغانستان سے غیرملکیوں کا انخلا امریکا کے لیے سیاسی ایشو بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے رویوں میں ماضی کی نسبت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ 90ء کی دہائی والے نہیں نئے طالبان ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ امریکی انخلا کے بعد کابل کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہوئی، افغانستان کا اس وقت بڑا چیلنج سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال ہے۔
Comments are closed.