متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ سال کرکٹ اور سرفراز کی بحالی کا سال ہے۔
انہوں نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہرجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر اس شہر کے لیے کام کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایم کیو ایم کی بحالی کا سال ہے۔
خیال رہے کہ آج دوہپر 1 بجے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، پی ایس پی کے اہم رہنما اور اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے خطاب کیا۔
Comments are closed.