جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

’یہ پیار کرنے والا نہیں‘: شاہد آفریدی نے شاہین کے لیے یہ کیوں کہا؟

قومی کرکرٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی تقریبِ ولیمہ سے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ مذاق کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کا ایک دوسرے کے ساتھ رویہ روایتی سسر اور داماد جیسا نہیں ہے بلکہ دونوں اکثر ہی ہنسی مذاق کرتے نظر آتے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہوتے ہیں تو ایک خاتون اُنہیں کہتی ہیں کہ اپنے داماد کو تھوڑا پیار تو کریں جس پر شاہد آفریدی مذاق میں کہتے ہیں کہ کیسا پیار، یہ بہت بڑا ہوگیا ہے، اب پیارکرنے والا نہیں ہے۔ 

شاہد آفریدی کے یہ جملے سنتے ہی تقریب میں آس پاس موجود سب زور سے ہنسنے لگے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے کراچی میں ہوئی تھی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.