جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

یہ پارلیمان عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، قراردادوں کی قانونی حیثیت نہیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ آدھی پارلیمان پاکستانی عوام کی نمائندگی سے محروم ہے۔ 

پشاور سے جاری اپنے بیان میں اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ پارلیمان عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، قراردادوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کو مذاق اور پارلیمان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے۔ 

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی نہایت موزوں تشریح کی، مجرم دستور پر حملہ آور ہیں۔ قوم پوری طرح آئین اور اپنی عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ آئین، پارلیمان اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.