پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ نیا پاکستان بنانے آئے تھے مہنگا پاکستان بنارہے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 23 پروگرام کرچکا ہے، کبھی ایسا حال ہوا؟
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نہ یہ ایل این جی ٹرمینل بناسکے نہ کارگو وقت پر لاسکے، گیس کا بل کہاں تک پہنچ گیا ہے 400 والا بل اب 4 ہزار پر پہنچ گیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ چینی اور آٹا مہنگا کردیا گیا، لوگوں کی دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج چائے کو اچھی طرح دیکھ لیں چینی بھی بلیک ہوگی۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کو بارہا کہا کہ ادویات پر ٹیکس نہ لگائیں۔
پارٹی کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی گملہ تک نہ ٹوٹے۔
Comments are closed.