بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ ملکی تاریخ کا میگا فنڈنگ گھپلا ہے، اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق عہدیدار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود ہمارے ایکسپرٹ نے تمام ڈیٹا کا جائزہ لےکر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بنائی اور جمع کرائی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا میگا فنڈنگ گھپلا ہے۔

اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لےکر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرائی ہے، یہ رپورٹ ہمارے الزامات پرنہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ڈاکیومنٹس پر مبنی فیکٹس ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر نون لیگ کے ایزی لوڈ پر چل رہے ہیں، ان کے پاس کچھ نہیں، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ایزی لوڈ کا نیا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ساڑھے 6 سال کیس چلنے کے بعد دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو جائزہ لینے کیلئے 55 گھنٹے دیے گئے تھے، اسکروٹنی کمیٹی نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔

اکبر ایس بابر نے کہاکہ دستاویزات کی تصویر بناسکتے تھے نہ ہی فوٹو کاپی کی اجازت تھی، تمام ڈیٹا کی تصدیق کے بعد 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کی ہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 4 ملازمین جن کے بینک اکاؤنٹس میں پیسہ آیا اس کی تفصیلات بھی رپورٹ میں ہیں، آج کی رپورٹ ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی، یہ پاکستان کی تاریخ کا میگا فنڈنگ گھپلا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اسکروٹنی کمیٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔

اکبر ایس بابر نے کہاکہ رپورٹ کے ساتھ ایک کور لیٹر بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروایا ہے، اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کیا جائے، یہ کمیٹی فیکٹ فائنڈنگ کی جگہ فیکٹ ہائیڈنگ کرتی رہی، الیکشن کمیشن اس کیس پر خود سماعت کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.