سر پر کچھوے کے خول کے ساتھ ساحل پر چلنے والے کوموڈو ڈریگن کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔
اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ کوموڈو ڈریگن سر پر کچھوے کا خول پہن کر کسی دشمن سے خود کو محفوظ کر رہا ہے تو آپ غلط ہیں۔
جی جناب یہ کوموڈو ڈریگن خود کو محفوظ نہیں کر رہا بلکہ پورا کچھوا ہڑپ کرجانے کے بعد اس کے خول میں پھنس گیا ہے اور کسی کی مدد طلب کرنے کی خاطر ساحل پر یہاں وہاں دوڑ رہا ہے۔
ماضی کی اس ویڈیو نے ایک بار پھر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار ویوز سمیٹ لیے ہیں جبکہ تقریباً 10 ہزار افراد نے اس ویڈیو کو لائک کیا اور ڈیڑھ ہزار صارفین نے اسے ری ٹوئٹ کیا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی دے رہے ہیں تو کوئی اسے دلخراش منظر قرار دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ویڈیو 2019 میں وائرل ہوئی تھی۔
Comments are closed.