پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت آئی ایم ایف کا ایجنڈا پورا کرنے کے لیے آئی ہے۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ذریعے معاشی چکی میں پیس دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اچھی خاصی چلتی حکومت کو ہٹا کر ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات میں عوام اس حکومت کو مکمل طور پر مسترد کردیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.