اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناجائز، نااہل اور ظالمانہ ہے جو قوم پر مسلط کی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت، ناجائز، نااہل، ظالمانہ ہے جو قوم پر مسلط ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قوم اور ملک کو اس حکومت سے نجات دلانا قوم سے ہمدردی اور وقت کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک میں صاف شفاف، غیرجانب دارانہ الیکشن فوراً اور جلد از جلد چاہتی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے یہ بھی کہا کہ جس حکومت کو خود دھاندلی نے جنم دیا ہو وہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا نہ کوئی حق اور نہ کوئی جواز رکھتی ہے۔
Comments are closed.