hookup Hawleyville funny will send nudes in 20 minutes no hookups free hookup sites usa hookup Suplee PA gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ تصویر کس پاکستانی کرکٹر کے بچپن کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ہر روز کئی مشہور شخصیات اپنے حوالے سے نئی نئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، کبھی وہ اپنے بچپن کی یادیں مداحوں سے شیئر کرتے ہیں تو کبھی مستقبل کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں۔

حال ہی میں قومی کرکٹر وہاب ریاض نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ماؤں کے عالمی دن پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی۔

وہاب ریاض نے اپنی والدہ کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ایک بچپن اور دوسری حال ہی میں لی گئی ہے۔

قومی کرکٹر نے تصاویر کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پاک تمام مضبوط اور خوبصورت ماؤں کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی 27 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی ہے، جس میں 83 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ اب تک 91 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں جن میں 120 وکٹیں لی ہیں۔

وہاب ریاض نے 36 ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے 34 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.