galaxy s10 stereo hookup hookup Blooming Grove casusl hookup review edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ اوور ایکٹنگ کی عادت کب جائے گی؟ ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی ویڈیو پر جواب

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں شعیب ملک کی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو پر تبصرہ کیا۔

شعیب ملک کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں، انہیں ’فیڈر دھوتے‘ دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے لکھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی زندگی میں خواتین کا احترام اور حمایت کریں۔

قومی کرکٹر کی ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ ویڈیو میں شدید اوور ایکٹنگ کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ اوور ایکٹنگ کرنے کی عادت کب جائے گی  ، خیر ، مذاق کر رہی ہوں، فیڈر کی کامیاب دھلائی پر مبارکباد۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.