بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ اسمبلی کیسے چلائی جارہی ہے؟ نوید قمر

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر قومی اسمبلی میں برس پڑے اور کہا کہ یہ اسمبلی کیسے چلائی جا رہی ہے؟ پریس گیلری کو تالے لگا دیے جاتے ہیں۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ شام چھ بجے نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے کہ کل صبح اسمبلی کا اجلاس ہے، پورے ملک سے لوگوں کو آنا ہوتا ہے۔

اس حوالے سے سعد رفیق نے کہا کہ آئندہ جب بھی اجلاس بلایا جائے ارکان کو شرکت کا پورا وقت دیا جائے۔

ایوان میں حریت رہنما سید علی گیلانی کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی جبکہ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.