پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں، یہ لوگ وزیرِ اعظم عمران خان سے این آر او چاہتے ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بات کہی۔
سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان لوگوں کو اگر کنٹینر چاہیئے تو ہم دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2020ء میں ہی ختم ہو گئی تھی، ان کے پاس اب ایک ہی راستہ ہے، وہ ہے تعمیری اپوزیشن کا۔
Comments are closed.