پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے، سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کوئی ایک کام بتادیں جو انہوں نے پورا کیا ہو۔ میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھے سونے نہیں دیتے۔ جتنی مرضی کیسز بنالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم حق سچ کی آواز کو بلند کر رہے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہے۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقدمات درج کروانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں۔ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ ملک کو آگے کیسے بڑھانا ہے۔ جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کریں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.