what is the best gay hookup app hookup Monmouth Junction NJ coyote hookup hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یکم نومبر سے پیٹرول مزید ساڑھے 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 8 روپےتک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔

اس وقت 1 لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے ہے، جبکہ 1 لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے۔

سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،اس کا براہ راست اثر غریبوں پر پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.