جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئل کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی متوقع ہے۔

آئل کمپنیز کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کراچی آئی ایم ایف کے بعد پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی…

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ماہ پہلی اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.