پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے تاثر کی تردید کردی۔
یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی مد میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کا موقف سامنے آیا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر اضافے کا تاثر درست نہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے مقرر کی گئی ہے، 60 روپے فی لیٹر لیوی ہر صورت میں لگنا ضروری نہیں۔
ذرائع کے مطابق ضرورت کے مطابق لیوی میں اضافہ کیا جا سکے گا، اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے فی لیٹر ہے۔
Comments are closed.