اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 کروڑ ڈالر کم ہوئے، یکم اکتوبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب 99 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک کے ذخائر 12 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کم ہوئے، یکم اکتوبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19 ارب 16 کروڑ ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.55 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.83 ارب ڈالر ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.