ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

یکطرفہ جے آئی ٹی کو قبول نہیں کیا جائے گا، سعد رفیق

وفاقی وزیر سعد رفیق نے خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کا صوبائی وزیر کلا شنکوف پکڑ کر کہتا ہے، ہم آرہے ہیں، تو آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ جے آئی ٹی کو قبول نہیں کیا جائے گا، وفاقی اور صوبائی اداروں پر مبنی جے آئی ٹی ہونی چاہیے۔

سعد رفیق نے کہا کہ دیکھنا ہوگا عمران خان پر حملے کا فائدہ کسے ہوگا۔

سعد رفیق نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ ہوگا، مداخلت کی ضروت نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدرانہ انکوائری ہو، ایک جے آئی ٹی ہو جس میں وفاق اور صوبے کے افسران شامل ہوں۔

قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتدار چلا گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی نہ کریں، کوئی سمجھتا ہے کہ فوجی سربراہ اس کی مرضی سے چلے گا تو یہ بے وقوفی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.