وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکساں نصاب لایا گیا ہے، یکساں نصاب صرف سرکاری اسکولز میں نہیں تمام اسکولز میں نافذ ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ پہلی سے پانچویں تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے یکساں نصاب ہے، پہلی سے پانچویں تک یکساں نصاب کل سے نافذالعمل ہوگا۔
شفقت محمود نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم ہمارے منشور کا حصہ ہے، کل وزیراعظم یکساں تعلیمی نصاب کی باقاعدہ لانچنگ کریں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ایسا نصاب ہوگا جو تمام اسکولوں اور مدارس میں یکساں نافذ ہوگا، نصاب کے مطابق کتب اگر نجی طور پر بھی شائع ہوتی ہیں تو اجازت ہوگی۔
شفقت محمود نے کہا کہ آئندہ سال سے چھٹی سے آٹھویں تک یکساں نصاب تعلیم لائیں گے۔
Comments are closed.