ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندتوا نظریے کے پیروکار کا سندھ سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔
اُتر پردیش کے وزيراعلیٰ نے لکھنو کے سندھی کنونشن میں پاکستانی سندھ ہتھیانے کی بات کی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اُتر پردیش کے وزيراعلیٰ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارت نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے افراد کا متعصبانہ سیاسی ایجنڈا بڑھانے کے لیے ایسے خیالات کو فروغ دینا تشویشناک ہے۔
Comments are closed.