متحدہ عرب امارات میں خوراک کے 100 کروڑ پیکٹس فراہم کرنے کی مہم کیلئے 15 دن میں ہی 50 لاکھ درہم سے زائد کی رقم جمع ہوگئی۔
رمضان میں کھانا تقسیم کرنے کی یہ مہم یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے شروع کی تھی۔
مہم کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں ضرورت مندوں کو خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
امارات میں موجود اداروں، کاروباری شخصیات اور عوام نے اس مہم کیلئے اب تک 51 لاکھ 40 لاکھ درہم کی رقم دی جبکہ 87 ہزار عطیات علیحدہ دیے۔
یو اے ای کے میڈیا کے مطابق ان فنڈز سے پوری دنیا کے ضرورت مندوں کیلئے طویل مدت اور پائیدار حل نکالا جاسکے گا۔
فنڈز سے کھانا خریدنے کے بجائے انہیں انڈوومنٹ فنڈز کیلئے مختص کر دیا جائے گا جہاں سے آنے والے مالی منافع سے تمام ضرورت مندوں کو کھانا دیا جائے گا۔
حکومت نے خاص نمبر پلیٹس اور فون نمبرز کی فروخت کو بھی اس مہم سے جوڑ دیا ہے۔
گاڑیوں کے شوقین افراد کے سامنے خاص ترین نمبر پلیٹ کیلئے نیلامی ہوگی۔
نمبر کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم بھی اس مہم میں شامل کر دی جائے گی۔
Comments are closed.