ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

یو اے ای کے وزیراعظم کی اسرائیلی ہم منصب کو کاپ 28 میں شرکت کی دعوت

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو کو کاپ 28 میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیج دیا۔

یہ دعوت نامہ یو اے ای کے اسرائیل میں تعینات سفیر محمود الخواجہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو پہنچایا۔

کاپ 28 ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس ہے جو اس برس نومبر کے دوران دبئی میں منعقد ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.