منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا دبئی میٹرو ٹرین میں سفر

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو ٹرین میں سفر کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امارات کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شیخ محمد کی ویڈیو شیئر کی۔

آج شیخ محمد اپنی 74ویں سالگرہ منارہے ہیں، انہوں نے اس ہفتے یو اے ای کے مختلف سہولت مراکز کا دورہ کیا۔

نائب صدر شیخ محمد نے بدھ کو ایمریٹس ایئرلائن کے انجینئرنگ سینٹر کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے ایک اے 380 طیارے کی تزئین و آرائش کا معائنہ کیا جو ایئرلائن کے دو ارب ڈالر کے منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔

منگل کو شیخ محمد ابوظبی کے ‘سی ورلڈ’ گئے تھے اور آبی حیات کے تحفظ کیلئے ادارے کے اقدامات کو سراہا تھا۔

پیر کو انہوں نے چند دوستوں کے ہمراہ دبئی واٹر کینال کے ٹریک پر سائیکلنگ بھی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.