جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یو اے ای کی پاک بھارت ثالثی کی کوششیں

امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان  اور  بھارت  کے درمیان  ثالثی کی کوششوں کی تصدیق کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی میں ورچول مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے  اماراتی سفیر یوسف  العتیبہ نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی اور ثالثی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اماراتی سفیر نے تصدیق کی کہ  خلیجی ریاست ایٹمی حریفوں  بھارت اور پاکستان کے مابین “اچھے اور فعال” تعلقات تک پہنچنے میں مدد کے لئے ثالثی کر رہی ہے۔

UAE is mediating between India and Pakistan, says senior diplomat

انہوں نے کہا  کہ وہ شاید بہترین دوست نہ بنیں لیکن کم سے کم ہم اسے ایک ایسی سطح تک پہنچانا چاہتے ہیں جہاں یہ فعال  ہوں  اور  ایک دوسرے سے بات کر رہے ہوں۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ کشمیرتنازع پرکشیدگی کم کرانے اور سیز فائر کرانے میں کردارادا کیا ہے  توقع ہےکوششوں کے نتیجےمیں پاک بھارت تعلقات بحال ہوجائیں گے۔

العتیبہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں معاونت   کا کردار ادا کرنا چاہئے ، جہاں امریکہ یکم مئی سے امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع کرنا چاہتا ہے۔

You might also like

Comments are closed.