امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی تصدیق کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی میں ورچول مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی اور ثالثی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اماراتی سفیر نے تصدیق کی کہ خلیجی ریاست ایٹمی حریفوں بھارت اور پاکستان کے مابین “اچھے اور فعال” تعلقات تک پہنچنے میں مدد کے لئے ثالثی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شاید بہترین دوست نہ بنیں لیکن کم سے کم ہم اسے ایک ایسی سطح تک پہنچانا چاہتے ہیں جہاں یہ فعال ہوں اور ایک دوسرے سے بات کر رہے ہوں۔
اماراتی سفیر نے کہا کہ کشمیرتنازع پرکشیدگی کم کرانے اور سیز فائر کرانے میں کردارادا کیا ہے توقع ہےکوششوں کے نتیجےمیں پاک بھارت تعلقات بحال ہوجائیں گے۔
العتیبہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں معاونت کا کردار ادا کرنا چاہئے ، جہاں امریکہ یکم مئی سے امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع کرنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.