بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یو اے ای کی پاکستان کو قرض واپسی ایک سال کیلئے مؤخر

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کردی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ قرض مارچ میں متحدہ عرب امارات کو واپس کرنا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مذکورہ قرض 3 سال پہلے پاکستان کو 3 سال کے لئے دیا تھا۔

خیال رہے کہ چین پہلے ہی 4 ارب 38 کروڑ ڈالر قرض کی واپسی مؤخر کر چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.