متحدہ عرب امارات نے غزہ میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کا تسلسل خطے کو تباہ کن نتائج کی طرف لے جائے گا۔
وزارتِ خارجہ یو اے ای کے مطابق اسرائیلی بمباری کے خطے پر تباہ کن نتائج کا تدارک مشکل ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خونریزی کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی ضروری ہے، بین الاقوامی معاہدوں کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.