گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور کردیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی ٹیم گورنر جمیل احمد کی سربراہی میں ایوان تجارت کراچی کے دورے پر گئی۔ امپورٹ بندش سے پریشان تاجروں کے دکھڑے سنے اور کہا کہ ڈیمرج اور ڈیٹنشن کیسز حل کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کی تفصیلات دیں۔ ان کی ریلیز کا لائحہ عمل بنالیتے ہیں۔
جمیل احمد نے کہا کہ امپورٹس کم کی ہیں اثر تو ہوگا لیکن اشیائے ضروریہ، دواؤں کا خام مال، توانائی اور برآمدی شعبہ کا خام مال کی فراہمی ترجیحات ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے ایوان کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے ہیں۔
Comments are closed.