متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ یو اے ای سے معاملات فائنل ہو چکے ہیں، سیکریٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیرِ اعظم آفس اور وزیر خزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے کہا تھا کہ جن ملکوں نے جون تک فنانسنگ کا وعدہ کر رکھا ہے، ان سے لکھوا لائے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جون تک فنانسنگ کرنے والے ملکوں کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ یہ تحریر سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کے آئی ایم ایف میں تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر فراہم کریں۔
سعودی عرب نے پہلے ہی دو ارب ڈالرز کی یقین دہانی کرا دی تھی۔
Comments are closed.