
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائیہ کے دو مزید سی۔130 طیارے یو اے ای ریڈ کریسنٹ اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے۔
یو اے ای ایئرفورس کی پہلی پرواز نے سہہ پہر تین جبکہ دوسری پرواز نے شام 5:37 پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کے سربراہ اور یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے طیاروں کا استقبال کیا۔
پاکستانی سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران اور پاک فوج کی فائیو کور کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے قبل اماراتی ایئر فورس کے سی۔130طیارے پیر کو بھی کراچی پہنچے تھے۔
Comments are closed.