اقوام متحدہ کے امن مشن کانگو میں پاکستان ایوی ایشن یونٹ کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 پاکستانی افسران و جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر گیا۔
اس حادثے میں معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللّٰہ خان، حوالدار محمد اسماعیل اور لانس حوالدار محمد جمیل بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے، پاکستان عالمی امن و سلامتی یو این امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments are closed.