روس کے ڈینیل میدودیو یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کینیڈا کی لیلے فرننڈس نے ویمنز سنگلز کے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔
گرینڈ سلیم ایونٹ یوایس اوپن میں ورلڈ نمبر 2 ڈینیل میدودیو نےڈچ حریف Botic van de Zandschulp کے خلاف شاندار آغاز کیا اور لگا تار دو سیٹس جیت لیے لیکن تیسرے سیٹ میں وہ ہوا جو اب تک نہیں ہوا تھا،جاری ایونٹ میں پہلی بار میدودیو سیٹ میں شکست کھا گئے تاہم چوتھا سیٹ میدودیونے جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میدودیو کی جیت کا اسکور چھ تین ، چھ صفر، چار چھ اور سات پانچ رہا۔
دوسری جانب ویمنز سنگلز میں کینیڈا کی لیلے فرننڈس نے یوکرین کی الیلینا سوتیلینا کو ہرا کر ایک بار پھر اپ سیٹ کر دیا، لیلے کی جیت کا اسکور چھ تین ، تین چھ سات چھ رہا ۔
Comments are closed.