یوگینڈا میں بینائی سے محروم بچوں کےاسکول میں آگ لگنے کے واقعے میں 11افراد ہلاک ہوگئے۔
یوگینڈاپولیس کا کہناہے کہ دارالحکومت کمپالا کے قریب واقع اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔
واقعے میں ہلاک تمام گیارہ افراد اسکول میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ آگ سےجھلسنے والے6افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
بینائی سےمحروم بچوں کےاسکول میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہے۔
Comments are closed.