بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین کے 2 علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے سے بحالی امن میں مدد ملے گی، روس

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین کے 2 علاقوں کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرنے سے امن کی بحالی میں مدد ملے گی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس امریکا اور دیگر ملکوں کے ساتھ سفارت کاری کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔

روسی افواج کو یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں میں بھیجنے کا فیصلہ صورتحال پر منحصر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین کا روس سے تعلقات منقطع کرنا، پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.