یوکرین کے وزیر خارجہ بھی پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستانی کھانوں کی تعریف کردی۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہاں آنے کی وجوہات میں ایک یہ ہے کہ وہ پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، خاص طور پر یہاں کا میٹھا بہت پسند ہے۔
پریس کانفرنس میں یوکرینی وزیر خارجہ کو ایک مکھی تنگ کرتی رہی اور وہ بول اٹھے کہ انہیں امید ہے یہ مکھی روسی نہیں ہے۔
یوکرینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں موجود ایک روسی صحافی کو دفتر خارجہ سے نکال دیا گیا۔
روسی صحافی نے بتایا کہ انہیں یوکرینی سفارتی حکام کی جانب سے پریس کانفرنس میں شرکت سے روکا گیا ہے۔
Comments are closed.