cancer man and hookups free messege hookup sites daty hookup hookup Mount Ephraim hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین کے اہم پروپیگنڈا اداروں کو نشانہ بنائیں گے، روس

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوجائیں۔

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج کیف کے اہم اہداف کو درست نشانے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنائے گی۔

یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے یورپی پارلیمنٹ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے ریاستی دہشت گردی ہیں۔

ممکنہ اہداف میں یوکرینی فوج کے اہم پروپیگنڈا ادارے شامل ہیں۔ یوکرینی اہداف روس کے خلاف نفسیاتی، میڈیا پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ 

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ میڈیا اہداف کے قریب مقیم یوکرینی شہری محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوجائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے روسی فوج نے حملوں کے لئے کوئی ٹائم فریم جاری نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.