
یوکرین کی جانب سے روس کے گاؤں پر شیلنگ کی گئی ہے جس میں دو شہری ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی گورنر نے کہا ہے کہ روس کے بریانسک ریجن میں ایک گاؤں پر یوکرین کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے۔
گورنر کا کہنا ہے کہ روسی گاؤں پر یوکرین کی شیلنگ کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یوکرینی شیلنگ سے رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.