برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین کو روس کے ساتھ امن معاہدے پر اتفاق کے لیے دباؤ کا سامنا کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کے عالمی سلامتی پر خطرناک نتائج ہوں گے۔
بورس جانسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے طویل مدتی اقتصادی تباہی کا خطرہ بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونینز کے مطالبے پر تنخواہوں میں فوری اضافہ نہیں کر سکتے، تنخواہیں بڑھانے سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ عالمی افراط زر کے مسائل ہیں، بینک آف انگلینڈ نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، بینک آف انگلینڈ 25 سال سے افراط زر سے نمٹ رہا ہے۔
Comments are closed.