یوکرین کو امریکا کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مزید چار راکٹ سسٹم موصول ہوگئے۔
یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کی ایک اور کھیپ مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو مضبوط بنانے پر امریکی صدر، وزیر دفاع اور امریکیوں کے شکر گزار ہیں۔
امریکی لانگ رینج راکٹ سسٹم، یوکرین کے پاس اس وقت موجود سویت دور کے توپ خانوں سے زیادہ جدید اور اب تک ناقابل رسائی روسی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
Comments are closed.