پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

یوکرین کا کریمیا کے پل پر ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

روس کے زیر انتظام یوکرینی علاقے کریمیا کے پل پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

روس کے مطابق یوکرین کی اسپیشل سروسز کے کریمیا کے پل پر ڈرونز حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ یوکرینی حملے سے کریمیا کے قریب پل کی سڑک کو نقصان پہنچا ہے، پل کے ستونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے نیم فوجی دستے ویگنر کو پھر سے یوکرین جا کر لڑنےکی اجازت دیدی، یہ دستہ کریملن کیخلاف بغاوت کے بعد ہتھیار ڈالنے پر مجبور ویگنر کے سربراہ کی قیادت ہی میں کارروائی کرسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر حملے کے بعد ٹریفک  کو روک دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کریمیا کا پل روسی فوج کی سپلائی لائن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.