یوکرینی فوج نے دارالحکومت کیف کے قریب چیچن جنرل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج کا 56 چیچن ٹینکس بھی تباہ کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یوکرین وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے اب تک روس کے 46 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ روس کے 746 ٹینکس اور 600 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی ہیں۔
دوسری طرف یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 4300 روسی اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں۔
یوکرینی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ روس کے 146 ٹینک، 49 توپیں، 706 فوجی ٹرک تباہ کردیے، روس کا 1 میزائل لانچر، 4 گراڈ راکٹ لانچر بھی تباہ کیے۔
وزارت دفاع کے مطابق روس کی 30 گاڑیاں، 60 تیل ٹینکر، 2 ڈرون، 2 کشتیاں تباہ کیں۔
Comments are closed.