منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

یوکرین کا روسی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین نے روس کے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فورسز نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر علاقوں میں حملے کیے۔

اس حوالے سے یوکرین کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف پر مختلف سمتوں سے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے گئے۔

یوکرین کی فضائی دفاع نے روسی میزائلوں کی نشاندہی کر کے انھیں فضا میں ہی تباہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی حملوں میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.