یوکرینی فوج نے روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تباہ کیا جانے والا ہیلی کاپٹر روس کا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیچی پرواز کرتے ایک ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا سے میں فائر کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، فائر لگتے ہی یہ ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرینی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی فوج نے جارحیت کے آغاز سے اب تک 10 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
Comments are closed.