نیٹو رہنماؤں نے اتحادی روسی جارحیت کی مخالفت کرنے، یوکرین کی امداد اور تمام اتحادیوں کی سلامتی کا دفاع کرنے کیلئے متحد اور پرعزم رہنے کا اظہار کیا ہے۔
نیٹو رہنماؤں نے مشترکا اعلامیے میں کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے عالمی سلامتی کو خطرہ ہے، یوکرین کے شہریوں پر روسی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
نیٹو اتحادیوں نے بلغاریہ، ہنگری، رومانیہ اور سلواکیہ میں مزید چار جنگی گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اپنے لوگوں اور شہروں کو بچانے کیلئے یوکرین کو بغیر کسی پابندی کے فوجی امداد کی ضرورت ہے، بالکل اسی طرح جیسے روس یوکرین خلاف پابندیوں کے بغیر مکمل ہتھیار کا استعمال کررہا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے نیٹو نمائندوں سے بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے شکوہ کیا کہ نیٹو نے ابھی تک یہ نہیں دکھایا کہ اتحاد لوگوں کو بچانے کیلئے کیا کرسکتا ہے۔
Comments are closed.