جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

یوکرین پر روسی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر یورپین یونین کا اظہار یکجہتی

یوکرین پر روسی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر یورپین یونین کی جانب سے برسلز میں علامتی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس حوالے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یورپین دارالحکومت برسلز میں موجود یورپین یونین کی اہم عمارتوں کو یوکرین کے پرچم والے رنگوں سے روشن کیا گیا۔

یورپین پارلیمنٹ، یورپین کمیشن، یورپین کونسل اور یورپین خارجہ امور( یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس ) کی عمارتوں کو روشن کیا گیا۔

دوسری جانب آج یورپین کمیشن کے باہر بڑی تعداد میں یوکرین کے جھنڈے لہرائے گئے۔

روسی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر مظاہرین نے لندن…

اس موقع پر یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وحشیانہ روسی جارحیت کا ایک سال۔ یوکرین کی بہادرانہ مزاحمت کا ایک سال۔ یورپی یکجہتی کا ایک سال، ہمارے سامنے اتحاد کا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ آزادی، جمہوریت اور یورپی یونین میں اپنی جگہ کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، چاہے جتنی دیر لگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.