امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے کی خبروں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے روسی منصوبے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ ان اطلاعات کی تصدیق کریں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا کو یقین ہے کہ بڑا فوجی آپریشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل روس یوکرین کشیدگی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے روسی صدر سے گفتگو میں کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سفارت کاری اور دیگر منظر ناموں کے لیے تیار ہے، روسی جارحیت سے بڑے پیمانے پر مشکلات ہوں گی، روس کا مؤقف کمزور پڑجائے گا۔
امریکی عہدیدار نے میڈیا کو ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے بتایا کہ بائیڈن اور پیوٹن کی فون کال پیشہ ورانہ کال تھی۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روس فوجی ایکشن کی طرف بھی جاسکتا ہے، وہ دنیا سے الگ تھلگ اور چین پر زیادہ انحصار کرتا جارہا ہے۔
Comments are closed.