یوکرین کے صدر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔
یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کو چاہیے کہ اس بارے میں جلد اور واضح موقف اپنائے۔
اس سے پہلے زیلنسکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلیے مغرب پر زور ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو ایف سولہ اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔
ادھر امریکی میڈیا نے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے دورہ یوکرین کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ولیم برنس نے صدر زیلنسکی اور یوکرین انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی۔
ولیم برنس کا یوکرین کا یہ سفر ویگنر گروپ کی بغاوت سے پہلے ہوا تھا اور ولیم برنس کی ملاقات میں ویگنر گروپ کی بغاوت موضوع نہیں تھا۔
Comments are closed.